ملکی معاشی استحکام کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحا ت وقت کی ضرورت ہے، زیر التوا ٹیکس معاملات حل کرنا اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ

Azam Nazir Tarr
Azam Nazir Tarr

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی استحکام کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحا ت وقت کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اولڈ راوین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ زیر التوا ٹیکس معاملات حل کرنا اولین ترجیح ہے ملکی معاشی استحکام کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحا ت وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد اور معاشی بحالی کے لیے پارلیمنٹ نے قانون پاس کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2700 ارب روپے کے جو محصولات ہیں ان میں ٹریبیونلز میںکمشنراپیلز کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں سٹے آرڈر چل رہے ہیں اور یہ سلسلہ سالہا سال سے چل رہا تھا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی کہ جو ٹریبیونلز اوراپیل کا نظام ہے اور پھر اپیل کے بعد جو ریفرنسز اور ہائیکورٹ میں اس کے فیصلوں کا نظام ہے اس میں اصلاحات کی جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے کوئی ایک مہینہ اس پہ کام کیا اور حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے جو دو لوگوں کو ذمہ داری سونپی گئی اس میں اور اپوزیشن کی طرف سے سینٹر علی ظفر صاحب شامل تھے۔ ہم نے وسیع تر ملکی مفاد اور ملکی معیشت کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائی اور آخر کار گزشتہ دنوں وہ قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا جس کے ذریعے اب وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑ دیے ہیںاور وزیر اعظم نے کہاکہ اب جو بھی تقرریاں ہوں گی کمشنر ان لیڈ ریونیو سے اور جوڈیشل اور اکاوٹنگ ممبرز وہ میرٹ پر ہوں گی جن تقرریوں کا اختیار پہلے وزیر اعظم کے پاس ہوتا تھا اب ان تقرریوں کے لیے ایک آزاد سلیکشن کمیٹی بنے گی اور وہ میرٹ پر ان تقرریوں کو یقینی بنائے گی۔