ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار اہم ہے، ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، گورنر سندھ محمد زبیر

101

ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار اہم ہے، ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، گورنر سندھ محمد زبیر
کاروباری برادری وزیر اعظم کے وژن کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔ میاں زاہد حسین

کراچی ۔ 6 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار انتہائی اہم ہے اور ملکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، حکومت کاروباری برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جنہیں جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ یکسوئی سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے یہ بات میاں زاہد حسین کی سربراہی میں 20 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکمے کاروباری برادری کو بلاوجہ ہراساں نہ کریں، صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر اور توانائی کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، اگر ہم ایکسپورٹ انڈسٹری کو سہولت نہیں دینگے تو وہ حریف ممالک سے مقابلہ کیسے کریں گے۔