اقوام متحدہ ۔ 06 فروری (اے پی پی) افغانستان میں 2016ءمیں عام شہریوں کی ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تنازعات کے دوران افغان بچوں کو پہنچنے والے جانی نقصان میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 2015 کے مقابلے میں 2016 میں مجموعی طور پر ہلاک و زخمی ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد میں تین فیصد اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ …
افغانستان میں 2016ءمیں عام شہریوں کی ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 06 فروری (اے پی پی) افغانستان میں 2016ءمیں عام شہریوں کی ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تنازعات کے دوران افغان بچوں کو پہنچنے والے جانی نقصان میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 2015 کے مقابلے میں 2016 میں مجموعی طور پر ہلاک و زخمی ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد میں تین فیصد اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کے اسسٹینس مشن ان افغانستان (یواین اے ایم اے) نے پیر کو کابل میں اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 11 ہزار 400 افغان شہریوں کا جانی نقصان ہوا اوران میں سے 3500 ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 61 فیصد شہری ہلاکتیں حکومت مخالف عناصر خاص طور پر طالبان کے حملوںکی وجہ سے ہوئیں۔








