ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 26 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 152 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 26 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 152 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل کچھ یوں ہے۔صوبہ سندھ میں 37 لاکھ58 ہزار …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 26 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 152 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل کچھ یوں ہے۔صوبہ سندھ میں 37 لاکھ58 ہزار سے زائد افراد میں 45 ارب 33کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔صوبہ پنجاب میں 57لاکھ 14ہزار سے زائد افراد میں 69ارب 15کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد میں 26 ارب 16کروڑ سے زائد رقم،بلوچستان میں 6 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں 7ارب 70کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ 5ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 50 کروڑ سے زائد رقم ،گلگت بلتستان میں 90ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 10 کروڑ سے زائد رقم اور اسلام آباد میں 66ہزار سے زائد افراد میں 80کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے.تقسیم شدہ رقم میں 1.26 ارب روپے کفالت بقایا جات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔