ملک بھر میں امی کرون کے 79 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت

79

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اومی کرون کے 79 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن اور ایس او پیز کوویڈ ۔19 کے خلاف ہمارا بہترین دفاع ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ تمام لوگ کووڈ۔19 ویکسین کی دونوں خوراکوں کے ساتھ ساتھ بوسٹر خوراک بھی لگوائیں۔