اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں حج تربیتی پروگرام کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہفتہ 18 جنوری کو پشاور میں ہو گا۔اتوار 19 جنوری کو ٹنڈو محمد خان اور پشاور کے عازمین کو تربیت دی جائے گی۔
پیر 20 جنوری حیدرآباد اور نوشتہ میں تربیتی کیمپ لگیں گے۔منگل 21 جنوری کو کوہاٹ، شیخوپورہ اور میرپور خاص سندھ کے عازمین حج تربیت حاصل کریں گے۔لازمی حج تربیت کا پہلا مرحلہ 27 فروری کو مکمل ہو گا۔ملک بھر میں 147 مقامات پر حج تربیت فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کے لیے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہے ۔عازمین حج کی حاضری پاک حج موبائل ایپ میں موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے لی جائے گی ۔سمندرپار پاکستانی سفر حج سے قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔عازمین حج شیڈول کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں شرکت یقینی بنائیں