اسلام آباد ۔ 21جنوری (اے پی پی) ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے اور عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارسے زائدحج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اوربنکوں کی نامزدشاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے آج بھی کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عازمین حج …
ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ،عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21جنوری (اے پی پی) ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے اور عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارسے زائدحج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اوربنکوں کی نامزدشاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے آج بھی کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعہ کوہوگی۔حج پالیسی 2018 کے تحت کل ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ سفرحج اور دیگر اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا،اگر اضافی اخراجات ہوئے تو حکومت خود بردا شت کرے گی۔ سرکار ی حج اسکیم کے تحت کوٹہ 1 لاکھ 20 ہزار ہے۔







