اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 3,001 روپے اضافے کے بعد 348,746 روپے سے بڑھ کر 351,747 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 319,695 روپے سے بڑھ کر 322,446 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 4,826 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 4,137 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,855 ڈالر سے بڑھ کر 3,890 ڈالر ہو گئی۔








