ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافہ ریکارڈ

134
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 858 روپے اضافے کے بعد 235,682 روپے سے بڑھ کر 236,540 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,042 روپے سے بڑھ کر 216,828 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,400 اور 2,914.95 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,637 ڈالر سے بڑھ کر 2,647 ڈالر ہو گئی۔