اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 943 روپے کے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے کے بعد 233,110 روپے سے بڑھ کر 234,053 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 213,685 روپے سے بڑھ کر 214,550 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,617 ڈالر سے بڑھ کر 2,628 ڈالر ہو گئی۔








