ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ،تولہ 2 لاکھ 85 ہزار کا ہوگیا

171
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,372 روپے اضافے کے بعد 242,970 روپے سے بڑھ کر 244,342 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,722 روپے سے بڑھ کر 223,980 روپے ہوگئی۔