اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں1,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,630 روپے کی کمی سے 214,678 روپے سے کم ہو کر 213,048 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 196,788 روپے سے کم ہو کر 195,295 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,850 روپے اور 2,443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,439 ڈالر سے کم ہو کر 2,418 ڈالر ہو گئی۔