اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,315 روپے کے اضافے کے بعد 232,510 روپے سے بڑھ کر 234,825 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 213,134 روپے سے بڑھ کر 215,256 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,613 ڈالر سے بڑھ کر 2,640 ڈالر ہو گئی۔