ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ

170
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ42 ہزار روپے ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کے اضافہ سے 207,047 روپے سے بڑھ کر 207,476 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,793 روپے سے بڑھ کر 190,186 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,850 روپے اور 2,443.41 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,320 ڈالر سے بڑھ کر 2,328 ڈالر ہو گئی۔