اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5058 روپے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5058 روپے کمی کے بعد 312,842 روپے سے کم ہو کر 307,784 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 286,782 روپے سے کم ہو کر 282,145 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 4,057 اور دس گرام چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3,478 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,498 ڈالر سے کم ہو کر 3،363 ڈالر ہو گئی۔



