22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث طلباءمیں لیپ...

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث طلباءمیں لیپ ٹاپ کی تقسیم میں دو ہفتوں کی تاخیر کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):ملک بھر میں بالخصوص پنجاب ،خیبرپختونخوا (کے پی کے)، گلگت بلتستان (جی بی) اور آزاد جموں و کشمیر (جی بی) میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ طلباءمیں لیپ ٹاپ کی تقسیم میں دو ہفتوں کی تاخیر کا امکان ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ کے تحت طلباء کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور میرٹ اور شفافیت کے ذریعے اہل طالب علموں کی فہرستیں تیار ہوچکی ہیں تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے باعث یوتھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔ یوتھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام ملک بھر میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کےبند ہونے کی وجہ سے 2 ہفتوں کے لئے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا جس سے نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے حکومتی اقدام کے حصے کے طور پر اہل طلباء کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور ضروری خدمات کو متاثر کیا ہے،جیسا کہ کے پی کے، جی بی ، اے جے کے اور پنجاب میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، متعلقہ محکمہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کو دوبارہ ترتیب دینے کے لئے کام کر رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مستحق طلباء کو جلد از جلد ان کے لیپ ٹاپ مل جائیں۔پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے نظر ثانی شدہ ٹائم لائن کا اعلان کے پی کے، جی بی اور اے جے کے میں حالات کے مستحکم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سمیت دیگر متعلقہ ذرائع سے باخبر رہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں