اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صاف اور سستے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 50 یوٹیلیٹی سٹورز کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے تاہم بعدازاں 1000 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ سکولوں، ہسپتالوں اور ریلوے …
ملک بھر میں صاف اور سستے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 50 یوٹیلیٹی سٹورز کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صاف اور سستے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائے گا، ابتدائی طور پر 50 یوٹیلیٹی سٹورز کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے تاہم بعدازاں 1000 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ سکولوں، ہسپتالوں اور ریلوے اسٹیشن میں بھی عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا فہرست میں شامل ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مشن دیا گیا تھا کہ وہ خلا میں سفر کرنے کے لئے پاکستانی خلابازوں کو بھیجے اور اس ضمن میں بریفنگ کا پہلا مرحلہ جاری ہے، تربیت حاصل کرنے کے لئے 50 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا جائے گا جس میں سے 20 کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک مہنگا مشن ہے تاہم اس اسائنمنٹ میں چین بھی شراکت دار ہے جس کی وجہ سے اخراجات کا بوجھ آدھا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے آخر تک یا 2021 کے آغاز میں پاکستان خلائی مہم میں دلچسپی رکھنے والے خلابازوں کیلئے خلائی تربیتی پروگرام شروع کرے گا۔ فواد حسین نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے دیگر منصوبوں کے علاوہ 456 سرکاری سکولوں کو سائنس سکولوں میں تبدیل کرکے اپ گریڈ کرنے کا عزم کیا گیا ہے، گریڈ 6 سے 8 کے طلباء کو ایڈوانس سائنس اور ٹیکنالوجی سکھائی جائے گی اس کے علاوہ سائنس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والے طلباءکے اسکالرشپ پروگرام کے لئے 12 ارب رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری برقی آرٹیکلز کی درآمد پر پابندی لگائی جائے گی اور حکومت نے متعلقہ اتھارٹی سے بین الاقوامی معیار کی برقی اشیاء درآمد کرنے کو کہا ہے کیونکہ اس سے ملک کے امیج میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی بجلی کی بچت بھی ہوگی۔








