24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل شروع...

ملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہو گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل (منگل کو) شروع ہو گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 72 شہروں میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا۔منگل 8 اپریل کو اسلام آباد ، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس ہوں گی۔

بدھ 9 اپریل کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ ، چمن، دکی، زیارت ، میانوالی اور نوشہرہ میں پروگرام ہوں گے۔جمعرات 10 اپریل کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور ، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرام ہوں گے۔جمعہ 11 اپریل کو بینظیر آباد، دادو، مردان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا۔

- Advertisement -

عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ سمندر پار پاکستانی وطن پہنچنے کے بعد متعلقہ حاجی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں