ملک بھر میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کی صورتحال

126
Smog

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا- نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چند روز سے موٹر وے دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر ویز کو مرحلہ وار بند کرنا پڑتا ہے- تاہم عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں- دوران سفر اگلی گاڑی سے مناسب درمیانی فاصلہ رکھیں۔سفر کرنا انتہائی ناگزیر ہو تو موبائل فون ایپلی کیشن موٹر وے ہمسفر کا استعمال کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کر کے صورتحال ضرور معلوم کر لیں-ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق گزشتہ شب ملک بھر میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کی صورتحال کچھ یوں رہی- موٹروے ایم ون پرموسم صاف تھا اور ٹریفک رواں دواں رہی۔ایم ٹو کو لاھور سے اسلام آباد تک حد نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا جو اس وقت کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے-ایم 3 لاھور سے عبد الحیکم گہری دھند کیوجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لئے اتوار کو دوپہر تک بند رہی ھے. اسی طرح ایم فور پنڈی بھٹیاں تا شور کوٹ اور شورکوٹ سے ملتان پر بھی صورتحال جزوی طور پر خراب رہی- پنڈی بٹھیاں انٹرچینچ سے فیصل آباد تک تمام قسم کی ٹریفک کا داخلہ شدید دھند کی وجہ سے بند رہا، باقی علاقوں میں موسم صاف اور ٹریفک رواں دواں رہی. ایم 5 ملتان سے سکھر تک موسم صاف رہا اور ٹریفک رواں دواں رہی. اسی طرح قومی شاہراہ این 5 (نارتھ) جی ٹی روڈ پر اور این ون این ٹو پر موسم صاف رہا اور ٹریفک رواں دواں رہی۔ این تھری کالاشاہ کاکو سے کھاریاں کینٹ دھند کی وجہ سے حد نگاہ 20 سے 30 میٹر تھی- مری ایکسپر وے پرموسم میں بادل ہیں اور ٹریفک رواں دواں رہی. این 5 سینٹرل دینہ ناتھ سے ٹھوکر بائی پاس تک دھند اور حد نگاہ 20 سے 30 میٹرز رہی۔سنپال چوک سے شاہین سی این جی تک دھند رہی اور حد نگاہ 40 سے 70 میٹر رہی، شاہین سی این جی سے جناح ٹرمینل ٹھوکر تک دھند کی وجہ سے حد نظر 40 سے 70 میٹر رہی- سی ٹو اور سی تھری پرموسم صاف تھا اور ٹریفک رواں دواں رہی. این5 ساؤتھ ایس ون، ٹو اور تھری پر بھی موسم صاف رہا اور ٹریفک رواں دواں رہی. ویسٹ زون میں بھی موسم صاف ھے اور ٹریفک رواں دواں ھے۔