- Advertisement -
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی سرداراویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماہانہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرداراویس خان لغاری نے کہا کہ 60 سے 70 لاکھ صارفین 200 یونٹ سے کم ہوتے تھے، ان کی تعداد بڑھتے ہوئے ایک کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، حکومت پہلے ہی ان کا بوجھ سنبھال رہی ہے ، حکومت نے سبسڈی کے علاوہ 60 فیصد بجلی کی قیمتیں کم کی ہیں۔
- Advertisement -