ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا‘ 4830 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا‘ ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 4830 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 48 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان کے 33، …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 4830 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 48 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان کے 33، خیبرپختونخوا 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 3 اضلاع متاثر ہیں۔ بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں۔ کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی، پشاور اور خیبر کے اضلاع اورپنجاب میں میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ اسی طرح سندھ میں سانگھڑ، شہید بے نظیر آباد اورحیدرآباد میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1122 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا اور 4830 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا سپرے کیا گیا۔ بلوچسستان میں 3400 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 30 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 1100 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 29 ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ پشین میں 340ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی سپرے کیا گیا۔