ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 8 ہزار 320 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 8 ہزار 320 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا، پورے ملک میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 8 ہزار 320 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا، پورے ملک میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 44 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچسستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 9، پنجاب کے 1 اور سندھ کے 5 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں۔کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں۔سندھ میں خیر پور ، تھرپارکر، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے۔پنجاب میں میانوالی سے ٹڈی دل رپورٹ ہوا ہے۔ ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1281 مشرکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 8 ہزار 320 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔بلوچسستان میں 6 ہزار 500 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ پنجاب میں 20 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہو. سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔