اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 2 تا 8 فروری تک قوم کے مستقبل کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنانے کا قومی مشن شروع کیا جائے گا، اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جائے گا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تا 8 فروری تک 4 لاکھ …
ملک بھر میں پولیو مہم 2 تا 8 فروری تک جاری رہے گی، این ای او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 2 تا 8 فروری تک قوم کے مستقبل کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنانے کا قومی مشن شروع کیا جائے گا، اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جائے گا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تا 8 فروری تک 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز ملک بھر میں آپ کے دروازے پر دستک دیں گے، ان پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں۔
پولیو ورکرز کا خیرمقدم کریں اور اپنے بچوں کو معذور ہونے سے محفوظ بنائیں۔گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خلاف اس جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم پولیو کا خطرہ بدستور ہمارے آس پاس موجود ہے، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ این ای او سی کے حکام نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے 5 سال تک کے ہر بچے کو اس اور ہر پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔







