ملک بھر میں پٹرول پمپس پر ذخیرہ اندوزی، زائد قیمت یا قلت کی صورت میں ہمیں اطلاع دیں،ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،ترجمان اوگرا

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے پٹرول پمپس پر کہیں بھی ذخیرہ اندوزی،زائد قیمت یا قلت کی صورت میں ہمیں اطلاع دیں ، ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ ہفتہ کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے،ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتوں …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے پٹرول پمپس پر کہیں بھی ذخیرہ اندوزی،زائد قیمت یا قلت کی صورت میں ہمیں اطلاع دیں ، ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

ہفتہ کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے،ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ یقینی بنا رہا ہے،اگر ملک بھر کے پٹرول پمپوں پر ایسی کوئی شکایت ہو ہمیں فوری آگاہ کریں ہماری انفورسمنٹ ٹیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گی۔