ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے موجودہ موسمی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
بارشوں کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے موجودہ موسمی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور خصوصاً نشیبی علاقوں، برساتی نالوں، ندی نالوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کا رخ ہرگز نہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری ندی نالوں میں نہانے یا تیراکی سے مکمل طور پر اجتناب کریں جبکہ والدین اپنے بچوں کی خصوصی نگرانی یقینی بنائیں اور انہیں ایسے خطرناک مقامات پر جانے یا کھیلنے سے روکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر فوری عمل کیا جائے۔کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ شہریوں کا محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ انہیں اور ان کے خاندانوں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔







