"نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔”
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو،قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بدھ کو دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی گزشتہ برسوں کے دوران قیادت اور کاوشوں کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔







