آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن کمر کی انجری کے باعث ویمنز بگ بیش لیگ سے باہر

آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن کمر کی انجری کے باعث ویمنز بگ بیش لیگ کے پورے سیزن سے باہر ہو گئی ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ بولر ڈار سی برائون ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کرتی ہیں، تاہم انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث وہ آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

ایڈیلیڈ۔19اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن کمر کی انجری کے باعث ویمنز بگ بیش لیگ کے پورے سیزن سے باہر ہو گئی ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ بولر ڈار سی برائون ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کرتی ہیں، تاہم انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث وہ آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

ڈارسی براؤن نے حال ہی میں بھارت کے دورے کے دوران آسٹریلیا اے کی جانب سے 2 ٹی 20 میچز اور ایک ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔ موہالی میں انہوں نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں، تاہم وطن واپسی پر ان کی کمر کی ڈسک میں مسئلے کی تشخیص ہوئی، جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کی ایک روزہ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے بھی دستیاب نہیں تھیں۔آسٹریلوی کرکٹ حکام کو گزشتہ ماہ امید تھی کہ ڈار سی براؤن ویمنز بگ بیش لیگ کے دوسرے نصف حصے میں واپسی کر سکیں گی، لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آرام اور بحالی کے باوجود ان کی انجری میں اتنی بہتری نہیں آئی کہ وہ دوبارہ تربیت شروع کر سکیں۔

اسی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل مکمل فٹنس حاصل نہیں کر پائیں گی۔ آسٹریلیا کے قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر ڈار سی براؤن ویمنز بگ بیش لیگ سے باہر بھی رہیں تو نئے سال میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ان کے انتخاب پر غور کیا جا سکتا ہے۔ وہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں شامل نہیں تھیں کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی کے تحت تیز رفتار بولنگ کی ضرورت کم محسوس کی تھی۔