سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انڈر 14 سپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ہو گیا۔ سپورٹس گالا میں کراٹے، تائیکوانڈو، وشو، بیڈمنٹن
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انڈر 14 سپورٹس گالا کا آغاز
سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انڈر 14 سپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ہو گیا۔ سپورٹس گالا میں کراٹے، تائیکوانڈو، وشو، بیڈمنٹن، سکیٹنگ اور جمناسٹک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں کھلاڑی بھرپور جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلوں سے بچوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مقابلے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں انڈر 14 سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی قابلِ تحسین ہیں اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔








