ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 58 ہزار 437 ہو گئی، 5 ہزار 839 نئے کیسز کا اضافہ ہوا،این سی او سی

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 58 ہزار 437 ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 839 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے 28 ہزار 117 نئے ٹیسٹس کیے گئے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔این سی او سی کے مطابق پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص شدہ 1 ہزار 400 وینٹیلیٹرز پر 499 مریض داخل ہیں، اس وقت پاکستان میں ٹوٹل ایکٹیو کووڈ کیسز کی تعداد 93 ہزار 348 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں 703 کورونا کے مریض، بلوچستان میں 8 ہزار 437، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 164،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 9 ہزار 242 ، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 107، پنجاب میں 58 ہزار 239 اور سندھ میں 57 ہزار 868 کورونا کے مریض ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 975 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 136 اموات کا اضافہ ہوا۔ اب تک کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سندھ میں 886 اموات، پنجاب 1 ہزار 449، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90 ، بلوچستان میں 89،گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں 13 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں کل 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹس کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص کیے گئے ہسپتالوں میں 7 ہزار 862 مریض داخل ہیں ۔