ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2701 کیس، 54 اموات رپورٹ، 41133 ٹیسٹ کئے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

72

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پاکستان میں کووڈ۔19کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18ہزار 703 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 2 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کووڈ۔19سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس کی وبا سے اب تک پنجاب میں 5 ہزار 698، سندھ میں 4 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 138، اسلام آباد میں 520، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جاں بحق ہوئے۔