اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں منگل کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر عام تعطیل تھی اور تمام سرکاری و کمرشل بنک اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہے ۔”اے پی پی“ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر منگل کی صبح آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے،صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر …
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں منگل کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر عام تعطیل تھی اور تمام سرکاری و کمرشل بنک اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہے ۔”اے پی پی“ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر منگل کی صبح آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے،صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کیا۔ ایوان صدر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک سیمینارمنعقد کیا گیا جس سے صدر مملکت سمیت اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں منعقد کی گئیں جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی جانب مبذول کرانا تھا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے اور جلوسوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور تجارتی تنظیمیں کشمیر ی بھائیوں سے اظہار ےکجہتی کےلئے مختلف پروگرامزکا انعقاد کیا گیا اور عالمی طاقتوں اور رائے عامہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرائی گئی۔ اس موقع پر سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کے علا وہ انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورکوہالہ پل پر مقبوضہ کشمیرکے عوام کی جدوجہد کی حمایت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جبکہ مرکزی تقریب ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام، ملکی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیری و پاکستانی عوام کی خوشحالی، مستقل بنیادوں پر امن کے قیام، اخوت و ےگانگت اور بھائی چارے کے فروغ کی خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منگل کی صبح 10بجے تمام بڑے شہروں میں سائرن بجائے گئے اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے اظہار ےکجہتی کےلئے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔








