ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم ہماری منزل ، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اڑھائی کروڑ بچوں کو سکولوں میں لانے کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر برائے تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود

ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم ہماری منزل ، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اڑھائی کروڑ بچوں کو سکولوں میں لانے کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر برائے تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم ہماری منزل ہے، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی …

ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم ہماری منزل ، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اڑھائی کروڑ بچوں کو سکولوں میں لانے کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر برائے تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود

لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم ہماری منزل ہے، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سرکاری سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اڑھائی کروڑ بچوں کو سکولوں میں لانے کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر کیا،پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری اورسینئرفیکلٹی ممبران نے وفاقی وزیرشفقت محمود کا گرم جوشی سے استقبال کیا، نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی حکومتی وزیر کا نیشنل کالج آف آرٹس میں پہلا دورہ تھا، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود کو این سی اے آمد پر کالج کے تاریخی پس منظر اور کالج میں پڑھائے جانے والے فنون لطیفہ اور آرٹ،ویژیول آرٹس، فلم اینڈ ٹیلی وژن سمیت دیگر شعبوں پر بریفنگ دی گئی