ملک بھر میں 13 کروڑ1 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، وزارت نیشنل سروسز

54

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں13 کروڑ1 لاکھ7 ہزار583افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

وزارت کی طرف سے جمعرات کو جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں12لاکھ27 ہزار596 افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔