اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 15 کروڑ34 لاکھ77 ہزار 237 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 15 لاکھ 26 ہزار150افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔