ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 268 کیس رپورٹ

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 268 کیس رپورٹ ہوئے۔

جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 268 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.14 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔