اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 694 کیس رپورٹ ہوئے ۔جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 640 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 694 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 3.93 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔