ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، وزارت قومی صحت

163
Ministry of Health.
Ministry of Health.

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1490 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 2.84 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ریکارڈ کی گئی ہے۔