اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئیں جن میں سے 24 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں، سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 988 افراد کے کووڈ۔ 19 کے ٹیسٹ مثبت آئے، 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 47 فیصد،لاہور میں 59 فیصد،ملتان میں 76 فیصد اور سرگودھا میں 61 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب سے گجرات میں 63 فیصد،صوابی میں 60 فیصد،ملتان میں 66 فیصد اور سرگودھا میں 78 فیصد مریض ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 53 ہزار 158 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 497، پنجاب میں 19 ہزار 38، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 52،اسلام آباد میں 4 ہزار 103، بلوچستان میں 930 ، گلگت بلتستان میں 489 اور آزاد جموں و کشمیر میں 1 ہزار 49 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہو چکی ہے۔
بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 558 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 545 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 863، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 68 ہزار 748،پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390 اور سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 787 ہو چکی ہےجن میں سے سندھ میں 7 ہزار 159 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 225 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 270 اموات ہوئیں
جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 889 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 342 اموات، گلگت بلتستان میں 181 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 721 اموات ہو چکی ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 425 مریض زیر علاج ہیں۔