ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

201
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31کیس رپورٹ ہوئے ۔بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار793ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.82فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں123 افراد میں سے 8 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 6.50 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 247 ٹیسٹوں میں سے 6کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح2.43فیصد رہی۔