اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں جن میں سے 4 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 698 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 25 فیصد،لاہور میں 21 فیصد،ملتان میں 38 فیصد اور گجرانوالہ میں 18 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 36 فیصد،بنوں میں 25 فیصد،صوابی میں 31 فیصد اور سرگودھا میں 20 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 95 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 17 ہزار 710, پنجاب میں 12 ہزار 188، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 305،اسلام آباد میں 2 ہزار 944، بلوچستان میں 374،گلگت بلتستان میں 302 ٹیسٹ،
آزاد کشمیر میں 272 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 908 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 218 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 940 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 441, بلوچستان میں 33 ہزار 196،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 383،
اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 77 ہزار 519،پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 171 اور سندھ میں 4 لاکھ 67 ہزار 814 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 386 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 551 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 896 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 720 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 938 اموات،بلوچستان میں کل 355 اموات،
گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 740 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 591 مریض زیر علاج ہیں