اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور 6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار196ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،
اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.33فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 61ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4 ٹیسٹ مثبت آئے۔