اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے42کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سےمنگل کو جاری ٹویٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے42افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،
جس کے کیسزکی مثبت شرح0.52 فیصد رہی ، اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ37افراد کی حالت تشویشناک ہے۔