وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ٹیم بھجوانے پر فلسطینی صدر سے اظہار تشکر

نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ٹیم بھجوانے پر فلسطین کے صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کی طرف سے اس جذبے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینیوں کی طرف سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے رسپانس اینڈ ریسکیو ٹیم بھجوانا محبت اور اخوت کے گہرے بندھن کی عکاسی کرتا ہے