چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، پریکٹس سیشن میں قومی کھلاڑیوں کی بیٹنگ وبائولنگ مشقوں کا جائزہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے تین ملکی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا مشاہدہ کیا

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے تین ملکی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پریکٹس سیشن میں شریک قومی کھلاڑیوں کی بیٹنگ وبائولنگ کی مشقوں کا جائزہ اور کھلاڑیوں کی تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بائولنگ پریکٹس کرتے دیکھا، جبکہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر ان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سے ملاقات ہوئی، جس میں ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز کے بقیہ میچوں کی تیاریوں میں مصروف ہے، جبکہ ٹریننگ سیشن کا مقصد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کھیل کے مختلف شعبوں میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

مزید خبریں