اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے24نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار152کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے24ٹیسٹ مثبت آئے ۔
اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں446ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.22فیصد رہی ۔
اسی طرح لاہور میں 861 ٹیسٹوں میں سے 8 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.93 فیصد، پشاور میں کئے گئے 221 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.45فیصد اور راولپنڈی میں 489 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.20فیصد رہی۔