بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران4 دہشتگرمارے گئے، آئی ایس پی آر

ispr
ispr

راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی): سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پربلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں آپریشن کے دوران4 دہشتگرمارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔اس آپریشن کے لئے سکیورٹی فورسز کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے میں داخل کیا گیا جبکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔