ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 391 کیس،9 اموات رپورٹ، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ، این سی او سی

74

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں جن میں سے 4 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 391 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 18 فیصد,لاہور میں 10 فیصد،ملتان میں 30 فیصد اور اسلام آباد میں 15 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے نوشہرہ میں 13 فیصد،پشاور میں 13 فیصد،صوابی میں 29 فیصد اور سرگودھا میں 16 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 983, پنجاب میں 17 ہزار 568، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 382،اسلام آباد میں 3 ہزار 372، بلوچستان میں 655,گلگت بلتستان میں 370 ٹیسٹ،آزاد کشمیر میں 194 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 126 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 330 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 142 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 501, بلوچستان میں 33 ہزار 383، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 400, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 249، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 78 ہزار 926،پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 631 اور سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 52 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 584 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 599 اموات، پنجاب میں 12 ہزار 967 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 786 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 947 اموات،بلوچستان میں کل 358 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 741 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 13 لاکھ 18 ہزار 930 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 199 مریض زیر علاج ہیں۔