اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 54 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے منگل کو ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔