ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.54 فیصد رہی، این آئی ایچ

103
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے نپاہ وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 739 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 739 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 69 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔