ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 44198 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، وزارت قومی صحت

71
Federal Secretary for National Health
Federal Secretary for National Health

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 630افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی شرح 1.42 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔